Jul ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی مظالم پر نیویارک ٹائمز کی گونج، خاموشی ٹوٹنے لگی

نیویارک ٹائمز کی صیہونی دعوے کی تردید، حماس پر الزامات بے بنیاد قرار

سحرنیوز/عالم اسلام: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت کے اس دعوے کو رد کر دیا ہے کہ حماس اقوام متحدہ کی امدادی کھیپ پر قبضہ کر رہی ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس دعوے کے ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے، اور اقوام متحدہ کی امداد کی تقسیم حماس کی مداخلت کے بغیر جاری ہے۔

یہ رپورٹ اسرائیلی بیانیے پر ایک بڑی ضرب سمجھی جا رہی ہے، جس میں غزہ میں جاری انسانی بحران کے دوران امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا الزام حماس پر لگایا گیا تھا۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی تحقیق میں عالمی اداروں اور غزہ میں موجود امدادی کارکنوں کے بیانات شامل کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ اسرائیلی دعوے حقائق کے برخلاف ہیں۔

یہ پیشرفت اسرائیل-فلسطین تنازع پر عالمی میڈیا کے بدلتے رجحانات اور آزاد رپورٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

ٹیگس