پاکستان میں ایران امریکہ مذاکرات ، صورت حال کیا ہے؟
پاکستان کے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اس وقت امریکی اور ایرانی وفود اہم مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ بات چیت میں کئی وسیع مگر پیچیدہ مسائل زیر بحث آئیں گے۔
سحرنیوز/پاکستان: سحر نیوز کے مطابق جیو نیوز نے اسلام آباد میں موجود باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ مذاکرات دونوں فریقوں کی پیش کردہ تجاویز کے گرد گھوم رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران نے اپنے مطالبات پر مشتمل 10 نکاتی فریم ورک تیار کیا ہے، جبکہ امریکا نے 15 نکات پر مشتمل ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔واضح رہے کہ واشنگٹن نے ایران کے دس نکاتی فریم ورک کو قبول کرتے ہوئے اپنے موقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کیا۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مذاکرات کا بنیادی مرکز ایران کا جوہری پروگرام ہے۔
واشنگٹن یہ چاہتا ہے کہ تہران کی جانب سے جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کی مضبوط ضمانتیں دی جائیں، یورینیم کی افزودگی محدود اور درست پیمانے پر کی جائے، اور اس سارے عمل کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے سخت نگرانی ہو۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel