Dec ۲۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • شام؛ طرطوس، لاذقیہ، حمص اور حما میں علویوں کی کال پر احتجاجی مظاہرے

شام کے مختلف شہروں میں علویوں کی اپیل پر مظاہرے کئے گئے

سحرنیوز/عالم اسلام:  اتوار کو شام میں علویوں کی اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ غزال غزال کی کال کے بعد، شام کے صوبوں طرطوس، لاذقیہ، حمص اور حما کے دیہی علاقوں میں مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں کی لہر دوڑ گئی۔

مظاہرین مرکزی سڑکوں اور اسکوائرز پر جمع ہوئے، اور وہ شہریوں کے تحفظ ، شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور حکومت کی طرف سے کیے جانے والے تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 عینی شاہدین کے مطابق جبلہ شہر سمیت بعض علاقوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے-

 

 

شام کے مقامی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ لاذقیہ شہر میں عبوری حکومت کی فورسز نے عوام پر فائرنگ کی اور درجنوں مظاہرین کو زخمی کر دیا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ شام کی عبوری حکومت کے حامیوں نے جبلہ کے علاقے میں مظاہرین پر چاقوؤں سے حملہ کیا اور ان میں سے متعدد کو زخمی کر دیا۔

 

ٹیگس