جہادِ اسلامی فلسطین: مزاحمت کو مٹانا ناممکن ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i451304-جہادِ_اسلامی_فلسطین_مزاحمت_کو_مٹانا_ناممکن_ہے
جہاد اسلامی فلسطین کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ مزاحمت ملت فلسطین کے وجود میں شامل ہے اس کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • جہادِ اسلامی فلسطین: مزاحمت کو مٹانا ناممکن ہے

جہاد اسلامی فلسطین کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ مزاحمت ملت فلسطین کے وجود میں شامل ہے اس کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: جہاد اسلامی فلسطین کے نائب سربراہ محمد الہندی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی، غزہ کا انتظام و انصرام چلانے کے لئے ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی تشکیل میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نگراں کمیٹی کی تشکیل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے حتی غزہ کا نظم و نسق چلانے میں  فلسطینی انتظامیہ کی مشارکت کی بھی مخالفت کررہی ہے۔  

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت حتی رفح پاس پر فلسطینی پرچم نصب کرنے کی بھی مخالفت کررہی ہے۔

 جہاد اسلامی فلسطین کے نائب سربراہ نے اسی کے ساتھ خبر دار کیا ہے کہ ملت فلسطین کی مزاحمت ختم نہیں کی جاسکتی کیونکہ جذبہ مزاحمت و استقامت ان کے وجود  میں شامل ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel