Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام  افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں ہونے والے ایک دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ایک ریسٹورنٹ میں ہوا ہے، دھماکے میں کئی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، حتمی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تفصیلات ابھی جمع کی جا رہی ہیں اور جلد اعلان کیا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

افغان حکام نے علاقے کی مکمل نگرانی بڑھا دی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حملے کے ذمہ دار عناصر کی شناخت کی جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

واضح رہے کہ کابل میں شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش کے باعث جانا جاتا ہے اور اس کا شمار کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں ہوتا ہے-

 

ٹیگس