Jan ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • مقبوضہ بیت المقدس ؛ صیہونی فوجیوں کا انروا کے ہیڈکواٹر پر دھاوا

صیہونی حکومت کے بلڈوزروں نے منگل کی صبح شیخ جراح محلے میں واقع فلسطینیوں کے ورک اینڈ ریلیف ایجنسی انروا کے کمپاؤنڈ کے اندر گھس کر وہاں کی تعمیرات کو منہدم کردیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج نے بلڈوزر کے ہمراہ انروا کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا اور ارد گرد کی سڑکوں کو سیل کر کے اس علاقے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی اور اس کے بعد انروا کے احاطے کے اندر تعمیرات کو مسمار کرنا شروع کردیا۔

بیت المقدس کے سیکورٹی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں انروا کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بولا اور کمپاؤنڈ کے اندر انہدامی کارروائیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

صیہونی حکومت کے اس اقدام سے پتہ چلتا ہے کہ وہ انروا کے ہیڈکوارٹر پر پوری طرح قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے ڈپٹی میئر ایری کنگ نے اپنے ایکس پیج پر لکھا کہ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ بقول ان کے نازی دشمن کو یروشلم سے نکال باہر کریں گے، اور اب وہی ہوا جس کا ہم انتظار کر رہے تھے اور انروا کو یروشلم سے نکال دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس