ترکیہ؛ افغان مہاجرین کے خلاف گھیرا تنگ
ترکیہ کے شہر ایڈرنے میں یورپ جانے کی کوشش کرنے والے اٹھارہ افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا ہے جس سے ترکیہ میں گرفتار ہونے والے افغان شہریوں کی تعداد بیالیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ترک ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں ملک بدر کرنے کے لیے مائیگریشن سینٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائیگریشن مینجمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال بیالیس ہزار سے زائد غیرقانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے نگرانی سخت کی جا رہی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دوسری جانب افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی ماہرین تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک افغانستان میں سیاسی استحکام، مؤثر حکمرانی اور شدت پسند عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کیے جاتے، تب تک علاقائی سلامتی کو خطرات لاحق رہیں گے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان کی پالیسیوں پر عالمی سطح پر تنقید کی جاتی رہی ہے، جبکہ مختلف ممالک غیرقانونی امیگریشن کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔