Jul ۳۱, ۲۰۱۵ ۲۲:۱۲ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے نئے جرائم پر حزب اللہ کا ردعمل

حزب اللہ نے ایک معصوم فلسطینی بچے کو نذر آتش کرنے سے متعلق صیہونیوں کے وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے-

لبنانی ٹی وی چینل المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے جمعے کے روز ایک بیان جاری کر کے ایک فلسطینی بچے کو جلائے جانے سے متعلق صیہونی آباد کاروں کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جرم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ صیہونی حکومت،معصوم بچوں کی قاتل حکومت ہے- قابل ذکر ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے جمعے کے روز غرب اردن میں ایک دیہات پر حملہ کر کے فلسطینیوں کے دو گھروں اور ایک شیر خوار بچے کو نذر آتش کر دیا- واضح رہے کہ گذشتہ ایک مہینے کے دوران فلسطینیوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کے نسل پرستانہ اقدامات میں ایکبار پھر تیزی آگئی ہے- فلسطینیوں پر صیہونی آباد کاروں کے حملوں کے ساتھ ہی صیہونی فوجیوں نے بھی فلسطینیوں کی گرفتاری اور ان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ تیز کر دیا- قابل ذکر ہے کہ دو ہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں انیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں-