Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • بحرین میں سیکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا

آل خلیفہ کے فوجیوں نے دو ہزار پندرہ کی پہلی ششماہی میں، آٹھ سو ستّائیس شہریوں کو گرفتار کیا ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے ایک رپورٹ میں اس ملک میں انسانی حقوق کی افسوس ناک صورت کی حانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے فوجیوں نے جنوری کے شروع سے جون کے آخر تک، آٹھ سو چھتّیس شہریوں کے گھروں پر بارہا یلغار کی اور دسیوں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا- بحرین کے انسانی حقوق مرکز کی رپورٹ میں، اس ملک میں ایک ہزار تین سو اٹھّاسی سے زیادہ پرامن مظاہروں کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ، بحرینی مظاہرین کے مطالبات پر کوئی توجہ دیئے بغیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی مدد سے، مظاہروں کو بے دردی سے کچل دیتی ہے- قابل ذکر ہے کہ ویکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت نے اپنے مخالفین کو کچلنے کے لئے دو ہزار بارہ میں مراکش اور اردن سے فوجی مدد کی درخواست کی تھی جس کا، ان ملکوں نے مثبت جواب دیا- بحرین میں سن دو ہزار گیارہ میں آل خلیفہ کے خلاف ہونے والے پرامن مظاہروں کو کچل دیئے جانے کے باوجود عوامی مظاہروں کا یہ سلسلہ اب تک جاری ہے- بحرینی مظاہرین، اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں-