لبنان: چودہ مارچ گروہ کے لبنانی قوم کے خلاف اقدامات
Aug ۰۹, ۲۰۱۵ ۲۲:۲۵ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ چودہ مارچ گروہ لبنانی قوم کو استقامت کے خلاف بھڑکا رہا ہے۔
لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق نے اتوار کے دن کہا کہ چودہ مارچ گروہ لبنانی قوم کو استقامت کے خلاف بھڑکا رہا ہے اور لبنانی عوام کے لئے دہشت گرد گروہ داعش کو معمولی خطرہ ظاہر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ شیخ نبیل قاووق کا مزید کہنا تھا کہ چودہ مارچ گروہ کے پاس دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلے کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے جبکہ حزب اللہ تکفیریوں کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کی کافی توانائی اور ضروری نظریات رکھتی ہے اور وہ ایک واضح حکمت عملی کی بھی حامل ہے۔ حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق کا مزید کہنا تھا کہ چودہ مارچ گروہ ایسی حالت میں لبنان کی قوم کو دھوکہ دینے کے مقصد سے اس کے خلاف کوششوں میں مصروف ہے کہ جب دہشت گرد گروہ داعش نے لبنان تک پہنچنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور وہ شام میں واقع الرقہ سے لبنان کے عرسال پہاڑوں کے قریب ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔