Aug ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • انروا کا بحران سیاسی ہے: تحریک جہاد اسلامی

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطینی آوارہ وطنوں اور بےگھر افراد کی امداد کے ادارے انروا کے مالی بحران کو صرف ایک سیاسی بحران قرار دیا ہے-

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے ایک رہنما ابو وسام منور نے انروا کے مالی بحران کو بین الاقوامی اداروں کی سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے اس سازش کے ذریعے فلسطینی آوارہ وطنوں کی اپنے وطن واپسی کے حق کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک سو ایک ملین ڈالر کے مالی بحران کا بہانہ بنا کر تعلیمی سال کے آغاز کو ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ انروا اپنے بین الاقوامی تعلقات کی بنا پر یہ بجٹ حاصل کر سکتا ہے اور اس ادارے پر امریکا کا بےپنا اثر و رسوخ انروا کے بحران کے سیاسی ہونے کی تائید کرتا ہے- انھوں نے کہا کہ فلسطینی آوارہ وطن بچوں کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کو ملتوی کرنا ان کے لیے ایک المیہ ہو گا اور اس سے انروا کے زیرانتظام چلنے والے اسکولوں میں پڑھنے والے سوا دو لاکھ فلسطینی بچے متاثر ہوں گے اور ممکن ہے کہ اس سال بجٹ کی کمی کی وجہ سے یہ بچے تعلیم سے محروم رہ جائیں-