Aug ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • بحرینی مظاہرین کو روکنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات

منامہ میں الولوہ اسکوائر پر اکٹھا ہونے کی انقلابیوں کی اپیل کے بعد آل خلیفہ حکومت نے سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے ہیں-

آل خلیفہ کے فوجیوں نے بحرین کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے جمعے کے دن ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی دعوت کا بھرپور طریقے سے خیر مقدم کئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دارالحکومت منامہ کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے- چودہ فروری نامی انقلابی تحریک نے گذشتہ بدھ کو بحرین کے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک بیان جاری کر کے بحرینی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ، جمعے کو ہونے والے مظاہروں میں بڑے پیمانے پر شرکت کریں- ایک اور رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق کے ادارے کے رکن ماجد النوری نے جمعے کو فارس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ حکومت، بحرین میں انسانی حقوق کی پابندی کئے جانے کی عالمی برادری کی ہدایات پر بھی عمل نہیں کر رہی ہے- ماجد النوری نے کہا کہ آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکار، مظاہرین کو گرفتار اور انھیں سرکوب کر کے ایک ایسی قوم سے انتقام لے رہی ہے جو اپنے جائز حقوق کا پرامن طور پر مطالبہ کر رہی ہے- بحرین کی آل خلیفہ حکومت، علاقے میں امریکی اتحادیوں میں سے ہے اور بحرینی عوام، سن دو ہزار گیارہ سے اس کے خلاف ہر روز مظاہرے کر رہے ہیں-