اسرائیل کی لبنان پر حملے کی دھمکی
Aug ۱۵, ۲۰۱۵ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے لبنان کو فوجی حملے کی دھمکی دی ہے
صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف گادی ایزنکوت نے دھمکی دی ہے کہ حملے کی صورت میں،اسرائیلی فوج ابتدائی دنوں میں ہی لبنان میں ہزاروں اہداف پر بمباری کرے گی- گادی ایزنکوت نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کو خود کو جدید ترین ہتھیاروں سے مسلح کرنا چاہئے۔ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف کی دھمکی ایسے عالم میں سامنے آئی ہے کہ اسرائیل نے دوہزار چھ میں لبنان پر تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ سے ذلت آمیز شکست کھائی تھی اور لبنان سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگیا تھا-