لبنان: سلفی انتہاپسند احمد الاسیر کی گرفتاری کا خیر مقدم
Aug ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
لبنانیوں نے انتہاپسند سلفی شیخ احمد الاسیر کی گرفتاری کا خیر مقدم کیا ہے۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے جن فوجیوں کا دہشت گردوں نے قتل عام کیا تھا ان کے اہل خانہ نے شیخ احمد الاسیر کی گرفتاری کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد ایک بیان جاری کیا۔ اس بیان میں لبنان کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو اس کامیابی کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ اس بیان میں دوسرے تکفیری دہشت گردوں خصوصا فضل شاکر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ احمدالاسیر لبنان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث رہا ہے۔ تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا ہے کہ اسے سعودی عرب کی انٹیلی جنس ایجنسی کی حمایت حاصل رہی ہے۔ لبنان کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ہفتے کے دن انتہاپسند سلفی احمد الاسیر کو بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ عورت کے بھیس میں لبنان سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ شیخ احمد الاسیر نے لبنان کے فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے قتل میں اہم کردار ادا کیا اور وہ صیہونی حکومت مخالف اتحاد خصوصا حزب اللہ اور شام کے خلاف کارروائیاں انجام دیتا اور دہشت گرد گروہوں داعش اور جبھہ النصرہ کی حمایت کرتا رہا ہے۔