Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  •  تحریک جہاد اسلامی کی جانب سے صیہونی حکومت کا دعوی مسترد

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے صیہونی حکام کا یہ دعوی مسترد کر دیا ہے کہ شام میں قدس بریگیڈ کے مجاہدین کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے۔

فلسطین کے شعبہ اطلاعات و نشریات کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی نے ہفتے کے دن ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین سے باہر کسی بھی ملک میں تحریک جہاد اسلامی کی فوجی موجودگی نہیں ہے، قدس بریگیڈ کے مجاہدین صرف فلسطین میں موجود ہیں، ان کے ہتھیار بھی فلسطین کے اندر ہیں اور وہ صرف فلسطین کی سرزمین میں کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے منظر عام پر لائی جانے والی خبریں بےبنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے جمعے کے دن شام کے قنیطرہ شہر کے قریب واقع الجلیل علاقے میں ایک گاڑی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ صیہونی اس بات کے مدعی ہیں کہ اس گاڑی میں تحریک جہاد اسلامی کے چار مجاہد سوار تھے اور انہی مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کی جانب راکٹ فائر کیا تھا۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت اس بہانے سے فوجی جارحیت کا ارادہ رکھتی ہے۔