یمن میں سرگرم القاعدہ دہشت گرد، سعودی عرب کے آلہ کار ہیں۔ یمن کے ذرائع ابلاغ
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
آل سعود، القاعدہ کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کرکے یمنی عوام اور فوج کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
یمنی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد سے وابستہ طیاروں نے یمن میں سرگرم القاعدہ دہشت گردوں کے ایک کیمپ پر اسلحے اور رقم کی ایک کھیپ گرائی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں نے دو ہفتے قبل البیضا صوبے کے جاعر نامی علاقے کو قبضے میں لیکر،اس کی پہاڑیوں میں ایک فوجی کیمپ قائم کیا تھا۔ علاقے میں آل سعود کے حمایت یافتہ القاعدہ دہشت گرد، یمنی عوام کا مقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوں کو انتہا پسندانہ نظریات اور فوجی سازو سامان کے استعمال کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے خفیہ اہلکار مہینوں سے القاعدہ کے دستوں میں شامل ہو چکے ہیں اور اس گروہ کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔