لبنان: عین الحلوہ کیمپ میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور مسلح افراد کی لڑائی میں شدت
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
لبنان میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ عین الحلوہ میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور مسلح افراد کی لڑائی میں ایک بار پھر شدت پیدا ہو گئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ عین الحلوہ میں اتوار کے روز سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان لڑائی میں ایک بار پھر شدت پیدا ہو گئی۔ اس لڑائی میں کم از کم ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ لڑائی میں اس قدر شدت پیدا ہو چکی ہے کہ سیکڑوں پناہ گزین عین الحلوہ کیمپ کو چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ ہفتے کے دن بھی اس پناہ گزیں کیمپ میں تعینات سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے ساتھ مسلح افراد کی لڑائی میں کم از کم تین افراد ہلاک اور تقریبا اٹھارہ زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ عین الحلوہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کا سب سے اہم کیمپ ہے اور لبنان میں پناہ حاصل کرنے والے چار لاکھ فلسطینیوں میں سے تقریبا ستّر ہزار فلسطینی اس کیمپ میں رہتے ہیں۔