Aug ۲۵, ۲۰۱۵ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
  • لبنان: دہشت گردوں کا ایک اور سرغنہ گرفتار

لبنان کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے دہشت گرد گروہ داعش کا ایک اور سرغنہ گرفتار کر لیا ہے۔

لبنان کی النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے داعش کا ایک اور سرغنہ گرفتار کر لیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے اس سرغنے کو لبنان کی داخلی سلامتی کے اہلکاروں نے شمالی لبنان میں واقع طرابلس شہر کے باب الرمل علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ لبنان کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کچھ عرصہ قبل اپنے ملک کے تکفیری اور سلفی مبلغ احمد الاسیر کو گرفتار کیا تھا۔ احمد الاسیر جعلی پاسپورٹ کے ساتھ اور عورت کا بھیس بدل کر مصر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لبنان کی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا تھا۔ لبنان کی سیکورٹی فورسز اور فوج نے حالیہ ایک سال کے دوران شمالی اور مشرقی علاقوں اور دارالحکومت میں سیکورٹی کے متعدد منصوبوں پر عملدرآمد شروع کر رکھا ہے اور ان منصوبوں کی وجہ سے متعدد دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں اور دہشت گردی کے بہت سے واقعات کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔