صیہونیوں کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیاں
Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
یورپی یونین ، صیہونی کالونیوں میں بسنے والوں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر رہی ہے-
اخبار ٹائمزآف اسرائیل کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں یورپی یونین کے سفیر " گاٹ روٹر" نے کہا ہے کہ یورپی یونین، اسرائیل کے خلاف نئی پابندیاں عائد کئے جانے کی حمایت کرتی ہے۔ انہون نے کہا کہ پابندیوں کے علاوہ بھی ایسے آپشنز ہیں جنہیں وہ بروئے کار لا سکتی ہے۔ گاٹ روٹر نے نئی پابندیاں عائد کئے جانے کے بارے میں کسی تاریخ کا اعلان کیے بغیر کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رہنے پر یورپی یونین میں تشویش پائی جاتی ہے- یورپی یونین گذشتہ سال کے اواخر سے، صیہونی کالونیوں میں بسنے والے انتہا پسندوں کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہیے- یورپی یونین نے، صیہونی حکومت کے سب سے بڑے تجارتی شریک کی حیثیت سے ایسا منشور تیار کیا ہے کہ جس کی رو سے اسرائیل، صیہونی کالونیوں کے پروڈکٹس پر لیبل لگانے کا پابند ہے- صیہونی حکومت نسل پرستانہ پالیسیاں اپنانے اور فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی جرائم کا مرتکب ہونے اور سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ جاری رکھنے کے سبب عالمی سطح پر گوشہ نشیں ہوچکی ہے-az28082015