Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی کے خلاف اسرائیلی فیصلے پر فلسطینیوں کا احتجاج

فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے مسجد الاقصی کے محافظ دستے کو غیر قانونی قرار دیئے جانے پر احتجاج کیا ہے-

روسیا الیوم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین پر مشتمل مسجد الاقصی کے محافظ دستے گذشتہ تین دنوں سے بیت المقدس کی جانب جانے والی گلیوں میں احتجاجی مظاہرہ کر کے مسجد الاقصی میں جانے کے اوقات کی تقسیم اور صیہونی آبادکاروں کی جانب سے اس مسجد کی توہین کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں- مسجد الاقصی کی محافظ ایک خاتون نے کہا کہ صیہونی مسجدالاقصی میں رفت و آمد کا نظام الاوقات تیار کر کے مسجد الاقصی میں زیادہ دیر ٹھہر کر اس کی توہین کرنا چاہتے ہیں- مسجد الاقصی کے محافظ دستے کی رکن ایک اور خاتون نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مسجد الاقصی کے محافظ اور نگہبان غاصب صیہونیوں کے اس اقدام سے نہیں ڈرتے ہیں، کہا کہ محافظ دستہ مسجد کی حفاظت کا فریضہ انجام دیتا رہے گا- واضح رہے کہ روزانہ دسیوں یہودی انتہاپسند، صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر دھاوا بول کر اس مقدس مقام کی توہین کرتے ہیں- صیہونی حکومت بیت المقدس پر قبضے کے بعد سے ہی، ہمیشہ مختلف اقدامات اور سازشوں سے بیت المقدس کو یہودیت کا رنگ دینے اور مسجد الاقصی کو شہید کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے-