Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • شام بحرانی مرحلے سے نکل چکا ہے: حزب اللہ لبنان

حزب اللہ لبنان کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ شام بحرانی مرحلے سے نکل آیا ہے-

حزب اللہ لبنان کے ایک سینیئر رکن حسن عزالدین نے ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شام، بحرانی مراحل کو کامیابی کے ساتھ پیچھے چھوڑ چکا ہے اور اس ملک کے حصے بخرے کرنے کی دہشت گردوں اور دشمنوں کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ حسن عزالدین نے مزید کہا کہ شام میں، امریکہ اور اس کے اتّحادیوں کے اقدامات کا واحد نتیجہ اس ملک کی تباہی کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حزب اللہ سمیت جو ممالک اور افراد شامی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں، در اصل تسلط پسندی اور جدید استعمار کے مقابلے میں اس ملک و ملت اور شام کی ارضی سالمیت کی حمایت کر رہے ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے سینیئر رکن حسن عزالدین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حزب اللہ مکمل کامیابی کے حصول تک شام کی حکومت اور ملّت کی حمایت جاری رکھے گی۔