Sep ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • جنگ یمن کے خلاف سعودی عرب میں احتجاج

سعودی فوجیوں کے اہل خاندان نے اپنے جوانوں کو جنگ کے لئے یمن بھیجنے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے

الوعی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو دسیوں سعودی خاندانوں نے ریاض میں وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے اپنے جوانوں کو ایک ایسی جنگ کے لئے بھیجنے پر احتجاج درج کرایا ہے جس کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے- سعودی مظاہرین نے اپنے جوانوں کی ہلاکت یا زخمی ہونے کا ذمہ دار سعودی حکمرانوں کو قرار دیا ہے- سعودی عرب اور نو عرب ممالک چھبیس مارچ سے یمن پر فضائی ، بحری اور زمینی حملے کر رہے ہیں- ان حملوں میں اب تک اکثر بنیادی تنصیبات، اسپتال، اسکول اور رہائشی مکانات تباہ ہو چکے ہیں- سعودی عرب اور اس کے عرب اتحادیوں کے حملے میں چار ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں سیکڑوں بچے اور عورتیں ہیں-