دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج اور حزب اللہ کی کامیابی کی اہمیت
Sep ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
لبنان کے سابق صدر نے کہا ہے کہ شامی فوج اور حزب اللہ کی کامیابیاں، علاقے کا مستقبل رقم کریں گی-
لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سابق صدر امیل لحود نے بدھ کے روز، بیروت میں شام کے سفیر "علی عبدالکریم علی" کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف شامی فوج اور حزب اللہ کے مجاہدین کو حاصل ہونے والی کامیابیاں، علاقے کا مستقبل رقم کریں گی- امیل لحود نے کہا کہ یہ مزاحمت کے محور کے حق میں ہے کہ لبنان پرامن اور مستحکم ہو اور بدعنوانی اور دہشت گردی کے شر سے، کہ جو غیر متوازن قوانین کے سائے میں پھیل رہا ہے، نجات پائے- "علی عبدالکریم علی" نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ حزب اللہ دہشت گردی کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے اور ان مسلح اور تکفیری گروہوں پر کامیابی حاصل کی ہے جنہوں نے شام کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنا رکھا ہے-