Sep ۰۹, ۲۰۱۵ ۲۲:۱۶ Asia/Tehran
  • حزب اللہ اور تحریک حماس کے خلاف امریکی اقدام کی مذمت

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے رہنما خالد البطش نے تحریک حماس اور حزب اللہ لبنان کے چار رہنماوں کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے پر مبنی امریکہ کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

فلسطین الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے رہنما خالد البطش نے بدھ کے دن کہا کہ امریکہ کی جانب سے چار لبنانی اور فلسطینی مجاہدین کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے پر مبنی امریکی حکومت کا اقدام تحریک حماس اور حزب اللہ لبنان کے ساتھ علانیہ جنگ کے مترادف ہے۔ خالد البطش نے مزید کہا کہ امریکہ اس اقدام کے ذریعے مزاحمتی محاذ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے درپے ہے اور وہ باضابطہ طور پر فلسطینی اور لبنانی عوام پر صیہونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی حمایت کرتا ہے۔ خالد البطش کا کہنا تھا کہ چار فلسطینی اور لبنانی مجاہدوں کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے پر مبنی واشنگٹن کا اقدام صیہونی حکومت کو ان افراد کے قتل پر اکسانے کا سبب بنے گا اور ان افراد کے خلاف انجام پانے والے ہر اقدام کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہو گی۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے منگل کے دن تحریک حماس کے رہنماؤں یحیی سنوار اور روحی مشتہی اور حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ کے رہنما محمد ضیف اور حزب اللہ کے رہنما سمیر قنطار کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔