مسجد الاقصی کی کلاسیں بند کئے جانے کے خلاف فلسطینی تحریک کا ردعمل
Sep ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
فلسطین کی نیشنل اینیشی ایٹو پارٹی نے مسجدالاقصی میں کلاسیں بند کرانے پر مبنی صیہونی حکومت کے فیصلے کو مسلمانوں کے آزادی عبادت کے حق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی نیشنل اینیشی ایٹو پارٹی کے سیکریٹری جنرل مصطفی برغوثی نے جمعرات کے دن کہا کہ مسجد الاقصی میں کلاسیں بند کرانے پر مبنی صیہونی وزیر جنگ موشے یعلون کا فیصلہ اس مقدس مکان کی بےحرمتی ہے۔ مصطفی برغوثی نے صیہونی حکومت کے اس فیصلے کو فلسطینی مسلمانوں کے آزادی عبادت کے حق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مصطفی برغوثی نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا اصلی مقصد یہ ہے کہ صیہونی آبادکار آزادی کے ساتھ مسجدالاقصی میں داخل ہوں اور ان کو فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ فلسطین کی نیشنل اینیشی ایٹو پارٹی کے سیکریٹری جنرل مصطفی برغوثی نے مسجدالاقصی اور بیت المقدس کے خلاف صیہونی حکومت کی جانب سے تیار کی جانے والی سازشوں کے مقابلے پر تاکید کی ہے۔ صیہونی وزیر جنگ موشے یعلون نے اسرائیلی سیکورٹی ایجنسی شاباک اور پولیس کی سفارشات کے بعد بدھ کے دن صیہونی حکومت کے دفاع اور امن عامہ کے تحفظ کے بہانے ایک حکم جاری کرتے ہوئے مسجدالاقصی میں اعتکاف پر بیٹھنے والوں کے داخلے اور اس مسجد میں کلاسوں کی تشکیل پر پابندی لگا دی ہے۔