Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • بحرین کا دارالحکومت بم دھماکے سے لرز اٹھا

بحرین کے دارالحکومت منامہ کے جنوب میں ایک پولیس تھانے میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے۔

اسکائی نیوز کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے ملک میں ایک بم دھماکے کی خبر دی ہے۔ بم دھماکہ منامہ کے جنوب میں واقع بلاد القدیم نامی دیہات میں ایک پولیس تھانے میں ہوا۔ بحرین کی پبلک سیکورٹی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ اس بم دھماکے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ مزید تفصیلات ابھی موصول ہورہی ہیں۔