شام کے شہرالزبدانی میں جبھۃ النصرہ کے بیس دہشت گرد ہلاک
Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
-
شام کے شہرالزبدانی میں جبھۃ النصرہ کے بیس دہشت گرد ہلاک
شام کے شہرالزبدانی میں فوج نے القاعدہ کی شاخ جبھۃ النصرہ کے بیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اورعوامی فورس نے شہرالزبدانی میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے بیس مسلح عناصرکو ہلاک اورتیس دیگر کو زخمی کردیا-شامی فوج نے میزائل حملے کےذریعے الزبدانی کے شمال مشرقی علاقے جبل یونین میں مسلح گروہ کے ایک توپخانے کو بھی تباہ کردیا-
دوسو مسلح افراد نے کہ جن میں سے بیشتر کا تعلق جبھۃ النصرہ سے تھا، شہر الزبدانی کا محاصرہ توڑنے اورمسلح افراد کے اس شہر میں داخل ہونے کے لئے ایک گذرگاہ کھولنے کے مقصد سے، کرم العلالی نامی علاقے میں شامی فوج کے ٹھکانوں پرحملہ کیا جسے شامی فوج نے ناکام بنادیا ہے۔