Mar ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکی سنیٹر: ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ کا اصل بوجھ امریکی عوام

امریکی سینیٹر الیزابت وارن نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ کا اصل بوجھ امریکی عوام اٹھا رہے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اس جنگ کے باعث نہ صرف پیٹرول مہنگا ہوا ہے بلکہ گھروں کی تعمیر نو کے اخراجات میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

ان کے مطابق ٹرمپ کے دور میں بلوں کی لاگت 10 فیصد سے زیادہ بڑھ چکی ہے اور عام امریکی خاندان توانائی پر زیادہ خرچ کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ اس صورتحال کے خاتمے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔
وارن نے اس سے قبل بھی ٹرمپ اور بنیامین نتن یاہو پر جنگ کو ہوا دینے اور مشرق وسطیٰ میں انسانی بحران پیدا کرنے کا الزام لگایا تھا، اور کانگریس سے مطالبہ کیا تھا کہ اس جنگ کے لیے فنڈنگ نہ دی جائے۔
رپورٹس کے مطابق اس جنگ کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑ رہے ہیں، جن میں اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور مالیاتی منڈیوں میں بے یقینی شامل ہے۔
ادھر عالمی توانائی ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر یہ جنگ جاری رہی تو اس کے طویل مدتی اثرات عالمی معیشت پر مزید گہرے ہو سکتے ہیں، جبکہ فرانس کے وزیر معیشت رولان لسکور نے اسے ایک نئے آئل شاک سے تعبیر کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس