امریکا نے مذاکرات کے ساتھ خیانت کی ہے پاکستان میں متعین ایرانی سفیرکی ارنا سے گفتگو
پاکستان میں متعین ایران کے سفیرنے کہا ہے کہ امریکا کے برخلاف ہم ہمیشہ اختلافات کو گفتگو کے ذریعے حل کرنے کے قائل رہے ہیں لیکن سفارت کاری کے ساتھ واشنگٹن کی خیانت کے بعد ہم نے جارحین سے مقابلے میں ملک وقوم کا دفاع کیا اور دنیا اس جارحیت میں دشمن کی شکست اور لاچاری کا مشاہدہ کررہی ہے
سحرنیوز/ایران: اسلام آباد میں متعین ایران کے سفیر امیری مقدم نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے بعض ملکوں کی کوششوں کے حوالے سے کی جانے والی باتوں کے بارے میں کہا کہ " ہم نے بھی اخبارات میں اس طرح کی باتیں پڑھی ہیں لیکن میری اطلاع کے مطابق ٹرمپ کے دعووں کے برخلاف ایران اورامریکا کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ طور پر کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں ۔"
انھوں نے کہا کہ " البتہ فطری طورپر دوست ممالک غاصبانہ جارحیت ختم کرانے کے لئے دونوں فریقوں سے مشاورت کررہے ہیں، لیکن ان ملکوں کی دوستانہ کوششیں، ایران اورامریکا کے درمیان مذاکرات کی مترادف ہرگز نہیں ہیں بلکہ وہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان گفتگو کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امید ہے کہ جنگ بند کرانے کے لئے ان کی یہ کوششیں نتیجہ خیز ہوں گی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel