Mar ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کی یکطرفہ اور بالادستی پر مبنی پالیسیاں عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو کمزور کر رہی ہیں

چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ اور بالادستی پر مبنی پالیسیاں عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو کمزور کر رہی ہیں اور عالمی نظام میں عدم استحکام پیدا کر رہی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: رپورٹ کے مطابق امریکہ اپنی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کو ایک شکارگاہ کی طرح دیکھتا ہے اور اتحادیوں و دیگر ممالک سے اپنے مفادات کے لیے دباؤ، پابندیوں اور طاقت کا استعمال کرتا ہے۔

اس طرز عمل کو جارحانہ بالادستی قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکہ کی ماضی کی پالیسیاں، خاص طور پر لاطینی امریکہ میں مداخلت اور آمریتوں کی حمایت، اس کے جمہوری دعووں کے برعکس رہی ہیں۔ اسی طرح عالمی مالیاتی نظام اور ڈالر کے ذریعے بھی اس نے اپنے اثر و رسوخ کو بڑھایا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں امریکہ نے تجارت، پابندیوں اور سکیورٹی اتحادوں کو بطور ہتھیار استعمال کرنا شروع کیا ہے، جس سے عالمی اعتماد کم ہوا اور بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے نتیجے میں خود امریکہ کی اخلاقی حیثیت کمزور ہوئی ہے اور یہ ایک زوال پذیر طاقت کے آثار دکھا رہا ہے، جیسے حد سے زیادہ عسکریت، عالمی اثر و رسوخ میں کمی اور سیکھنے کی صلاحیت کےفقدان کا سامناہے۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ عالمی رجحان ایک کثیر قطبی نظام کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں غیر مغربی ممالک کا تعاون بڑھ رہا ہے، اور یہی تبدیلی امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کو چیلنج کر سکتی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس