وعدہ صادق 4 کی 80 ویں لہر کے تحت اسرائیل کے خلاف نئے فوجی حملوں کا آغاز
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وعدہ صادق 4 کی 80 ویں لہر کے تحت اسرائیل کے خلاف نئے فوجی حملوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: سپاہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس کارروائی میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع اہم فوجی اور اسٹریٹجک اہداف کو بھاری میزائل حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ یا شدید القویٰ کے کوڈ نام سے کیا گیا اور اسے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور جنوبی لبنان کے عوام کی حمایت میں قرار دیا گیا۔
بیان کے مطابق صفد شہر کے قریب واقع اسرائیلی فوج کے ایک اہم کمانڈ سینٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں سے شمالی سرحدوں پر فوجی کارروائیوں کی نگرانی کی جاتی ہے۔
سپاہ نے کہا ہے کہ یہ کارروائی آئندہ ہونے والے مسلسل حملوں کا آغاز ہے، جس میں شمالی فلسطین اور غزہ کے اطراف موجود اسرائیلی فوجی مراکز کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔
مزید بتایا گیا کہ تل ابیب، کریات شمونا، بنی براک سمیت مختلف مقامات اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، اور ان حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَن يَقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel