Mar ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  • ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکواٹر: اپنی شکست کو نام سمجھوتہ کا نام نہ دو

اسلامی  جمہوریہ ایران کی فوج کی سینٹرل کمان خاتم الانبیاء ہیڈکواٹر کے ترجمان نے کہا کہ دنیا کی نام نہاد سپر پاور اگر اس مشکل سے نکل سکتی تو اب تک نکل چکی ہوتی

سحرنیوز/ایران:    اسلامی  جمہوریہ ایران کی فوج کی سینٹرل کمان خاتم الانبیاء ہیڈکواٹر کے ترجمان کرنل ذوالفقاری نے بدھ 25 مارچ کو دشمنوں کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ "جس اسٹریٹیجک طاقت کا تم دم بھرتے تھے، اسٹریٹیجک شکست میں تبدیل ہوچکی ہے۔"
 انھوں نے کہا کہ خود کو سپرپاور کہنے والا، اگر اس مشکل سے نکل سکتا تو اب تک نکل چکا ہوتا۔ 
 خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے ترجمان نے دشمن سے کہا کہ ا"پنی شکست کو سمجھوتے کا نام نہ دو۔ تمھاری دھمکیوں کا دور ختم ہوچکا ہے۔" 
  کرنل ذوالفقاری نے کہا کہ " آج دنیا میں دو محاذ ہیں، حق اور باطل اور دنیا کے حق پرست حریت پسند تمھاری ابلاغیاتی یلغارسے دھوکہ کھانے والی نہیں ہے۔'
انھوں نے کہا کہ " اب تمھاری جنگ کی سطح، تمھارے اپنے آپ سے ہی مذاکرات کی سطح تک پہنچ گئی ہے؟"
 اسلامی  جمہوریہ ایران کی فوج کی سینٹرل کمان خاتم الانبیاء ہیڈکواٹر کے ترجمان نے کہا کہ " اب نہ علاقے میں تمھاری سرمایہ کاریوں کی کوئی خبر ہوگی اور نہ ہی تیل اور توانائی کی سابقہ قیمت دیکھ سکوگے، اب تم ہماری طاقتور مسلح افواج کے ذریعے علاقے  میں ثبات دیکھوگے تو سمجھ میں آئے گا کہ طاقت کے ذریعے ثبات کیا ہے۔ " 
 کرنل ذوالفقاری نے کہا کہ " ہم صراحت کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ جب تک ہمارا اراردہ نہ ہو، ماضی کی صورتحال واپس نہیں آئے گی اورہمارے اندر یہ ارادہ اسی وقتی پیدا ہوگا جب ملت ایران کے خلاف اقدام کی فکر تمھارے گندے دماغ سے پوری طرح نکل   جائے۔ " 
 انھوں نے کہا کہ پہلے ہی دن سے ہماری پہلی اور آخری بات یہی تھی اور  یہی رہے گی: ہم جیسا تم جیسے کے ساتھ نہیں ہوسکتا۔ ابھی نہیں اور کبھی نہیں۔ و ما النصر الا من عنداللہ العزیز الحکیم

 

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس