مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے جاری
Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
صیہونیوں نے آج پانچویں دن بھی مسجد الاقصی پر حملے جاری رکھے ہیں۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے آج پانچویں دن بھی صیہونی فوجیوں کی حمایت سے مسجد الاقصی پر حملے کرکے اس مقدس مقام کی بےحرمتی کی ہے۔ ادھر صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہےکہ کچھ انتہا پسند صیہونی عناصر آئندہ چںد گھنٹوں کے دوران مسجد الاقصی پر دوبارہ حملے کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ چار دنوں کے دوران صیہونیوں کے حملوں کی بنا پر قدس شریف اور مسجدالاقصی میں حالات کشیدہ ہیں۔ صیہونیوں نے وسیع پیمانے پر مسجد الاقصی پر حملے کئے ہیں جن میں ایک سو سے زائد فلسطینی زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔