Sep ۱۸, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • ناوابستہ تحریک کی جانب سے اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات پر نگرانی پر زور

ناوابستہ تحریک نے صیہونی حکومت کی ایٹمی تنصیبات کو ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے زیر نگرانی لانے کا مطالبہ کیا ہے

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ناوابستہ تحریک نے جمعرات کو ویانا میں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی انسٹھویں سالانہ کانفرنس میں ایک بیان جاری کر کے صیہونی حکومت کی تمام ایٹمی تنصیبات کو آئی اے ای اے کی نگرانی میں لانے پر تاکید کی ہے-بیان میں اسرائیل کو این پی ٹی معاہدے میں شمولیت پر مجبور کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ناوابستہ تحریک نے صیہونی حکومت کے ایٹمی پروگرام کی بابت عالمی برادری کی جائز تشویش کو نظرانداز کئے جانے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت بعض ممالک کی کھلی حمایت کے سہارے اپنی ایٹمی توانائیوں کو مسلسل بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے-

ناوابستہ تحریک کے بیان میں آیا ہے کہ اسرائیل کی غیر قانونی ایٹمی میں سرگرمیوں میں اضافہ کی وجہ سے نہ صرف علاقے کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے بلکہ آئی اے ای اے کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے-