قدس میں فلسطینی وزیراعظم کے داخلے پرصیہونی حکومت کی مخالفت
Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
-
قدس میں فلسطینی وزیراعظم کے داخلے پرصیہونی حکومت کی مخالفت
صہیونی فوجیوں نے فلسطینی انتظامیہ کے وزیراعظم کو شہرقدس میں داخل ہونے سے روک دیا-
قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعے کو قدس کے نزدیک فلسطینی انتظامیہ کے وزیراعظم رامی حمداللہ کے قافلے اورخود انھیں اس شہر میں داخل ہونے سے روک دیا-اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس قافلے کوکہ جس میں رامی حمداللہ بھی شامل تھے، شہرقدس کے مشرق میں ایک گذرگاہ کے پاس روک دیا-
واضح رہے کہ گذشتہ تیرہ ستمبر کو نئے یہودی سال کے آغاز کے پروگراموں کے بہانے صیہونی حکومت کے وزیر زراعت اور ایک سو بیس فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کے مسجد الاقصی میں داخل ہونے کے اشتعال انگیز اقدام کے بعد شہر قدس اور مسجد الاقصی میں بدامنی کی نئی لہر شروع ہو گئی اور صیہونی فوجیوں کے حملے میں اب تک سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں-
ٹیگس