Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تیسری انتفاضہ کا آغاز

سنہ انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تحریک اسلامی کے سربراہ نے تیسری انتفاضہ کے آغاز کی خبر دی ہے۔

سنہ انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح نے ایناتولیہ خبر رساں ایجنسی کے ساتھ ہفتے کے دن گفتگو کے دوران کہا کہ مسجدالاقصی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تیسری انتفاضہ شروع ہو سکتی ہے۔

شیخ رائد صلاح کا مزید کہنا تھا کہ مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے فلسطینیوں کے خلاف صہہونی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی روک تھام کے لئے عرب اور مسلمان اقوام کو اس غاصب حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔ شیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت، عرب دنیا خصوصا شام، عراق، لیبیا ،یمن اور مصر کی صورتحال اور ان ممالک کی جانب سے بیت المقدس اور مسجدالاقصی کی جانب توجہ نہ دیئے جانے سے ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے۔

ٹیگس