Sep ۲۰, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم
    شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم

شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کی اہم ترین ترجیح دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے۔

روسیا الیوم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اپنے خصوصی انٹرویو میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دمشق کے لیے اہم ترین ترجیح دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے، کہا کہ جب تک دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا شام کا سیاسی بحران حل نہیں کیا جا سکتا-

شام کے وزیر خارجہ نے بعض مغربی اور علاقائی ممالک کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے شامی شہریوں کو امن فراہم کرنا چاہیے، اس کے بعد موجودہ چیلنجوں سے باہر نکلنے کے لیے لائحہ عمل کا جائزہ لینا چاہیے-
ولید المعلم نے کہا کہ ہم نے شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میسٹورا سے جنیوا تین کانفرنس کے انعقاد کے بارے میں بات چیت کی ہے اور یہ طے پایا ہے کہ درپیش بحران کو حل کرنے کے لیے ضروری حالات کا جائزہ لینے کی غرض سے شامی ماہرین کے کئی ورکنگ گروپ بنائے جائیں گے-

ٹیگس