Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر صیہونیوں کا ایک بار پھر حملہ
    مسجدالاقصی پر صیہونیوں کا ایک بار پھر حملہ

انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے مسجدالاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے-

الاقصی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہونی آباد کاروں نے مسجدالاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے اور ان کو صیہونی حکومت کے فوجیوں کی حمایت حاصل تھی- رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے بدھ کے روز صیہونی فوجیوں کی مدد و حمایت سے باب المغاربہ کی طرف سے مسجدالاقصی پر حملہ کیا- صیہونی حکومت کی فوج نے قدس کے قدیم حصے کے اطراف اور مسجدالاقصی کے داخلی راستوں میں سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے- مسجدالاقصی پر ایک ہفتے سے انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کے حملے جاری ہیں اور ان حملوں کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں- انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کو صیہونی حکومت کے فوجیوں کی مدد و حمایت حاصل رہتی ہے-

ٹیگس