شام: دہشت گردوں کا اعتراف شکست
Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
شام میں ایک دہشت گرد گروہ کے سرغنے نے بعض علاقوں میں فوج کے مقابلے میں شکست کا اعتراف کیا ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کے سرغنے زہران علوش نے الفوعہ، کفریا ، الزبدانی اور مضایا میں جنگ بندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس جنگ بندی کو جیش الاسلام اور اپنے ساتھیوں کے لئے باعث ذلت قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیش الاسلام کے تکفیری عناصر نے الزبدانی میں دہشت گردوں کو مدد پہنچانے کے لئے مشرقی غوطہ کے علاقے میں دہشت گردانہ کارروائی کا آغاز کیا لیکن ان کو شام کی فوج کے ہاتھوں شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ شام کی فوج نے تلہ ابو زید کے شمال میں پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ شام کی فوج نے عربین کے علاقے میں آپریشن کر کے دہشت گردوں کے اسلحے کا ایک گودام تباہ اور پندرہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔