Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • شام کے شہر تدمر میں 20 داعشی دہشت گرد ہلاک
    شام کے شہر تدمر میں 20 داعشی دہشت گرد ہلاک

شام کے شہر تدمر میں شامی فوج کے حملوں میں بیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج وسطی شہر تدمر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور بدھ کو ہونے والے حملوں میں کم سے کم بیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے تدمر اور اس کے اطراف میں تقریبا" ایک ہفتہ پہلے داعش کے ٹھکانوں پر اپنے حملے تیز کئے تھے- پیر کے روز تدمر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہونے والے شامی فوج کے حملوں میں اڑتیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے-
 دہشت گرد گروہ داعش نے گزشتہ مئی تدمر شہر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا- شام کے وسط میں واقع تدمر شہر تاریخی اہمیت کا حامل شہر ہے اور یونیسکو کی عالمی آثار قدیمہ کی فہرست میں بھی اس شہر کا اندراج ہے- داعش کے دہشت گرد اب تک اس شہر کے کئی اہم تاریخی مقامات تباہ کرچکے ہیں-

ٹیگس