سانحہ منی: سعودی عرب کی تحریک اصلاحات کی حکومت پر نکتہ چینی
Oct ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
سعودی عرب کی اصلاحات نامی تحریک نے حج کے امور کے تعلق سے سعودی حکومت پر سخت تنقید کی ہے ۔
تحریک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کا بجٹ حجاج کرام کو سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے، حکومتی اہداف پر خرچ کیا جاتا ہےسعودی عرب کی اس تنظیم نے حج کے تعلق سے سعودی حکام کی کارکردگی کی ایک رپورٹ جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ حکام اس سال حج کے دوران رونما ہونے والے حوادث کی حقیقی وسعت ان کی گہرائی کا اعتراف نہیں کررہے ہیں بلکہ وہ غلط بیانی سے کام لیکر شہدا کی تعداد کم کرکے بتانے کی کوشش کررہے ہیں۔
اس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ سعودی حکومت اپنی ساری توجہ وی آئی پی مہمانوں اور ان کی سیکورٹی پر مرکوز رکھتی ہے اور عام حاجیوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور ان کی جان و مال کے تحفظ کو اہمیت نہیں دیتی ہے۔