بیت المقدس میں ہزاروں صیہونی آباد کاروں کا مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i199133-بیت_المقدس_میں_ہزاروں_صیہونی_آباد_کاروں_کا_مظاہرہ
ہزاروں صیہونی آباد کاروں نے قدس میں جمع ہو کر مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے کی کوشش کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۹, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • بیت المقدس میں ہزاروں صیہونی آباد کاروں کا مظاہرہ
    بیت المقدس میں ہزاروں صیہونی آباد کاروں کا مظاہرہ

ہزاروں صیہونی آباد کاروں نے قدس میں جمع ہو کر مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے کی کوشش کی ہے۔

قدس نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں صیہونی آباد کاروں نے جمعہ کی صبح قدس میں مظاہرہ کیا اور مسلمانوں خاص طور پر پیغمبر اکرم (ص) کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے عربوں اور مسلمانوں کو قتل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔


صیہونیوں نے یہ کوشش ایک ایسے وقت کی ہے کہ جب صیہونی پولیس بھی مسجد الاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے اور اس نے ایک بار پھر پچاس سال سے کم عمر کے فلسطینی نمازیوں کے مسجد الاقصی میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔