القلمون میں حزب اللہ کا حملہ، درجنوں دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i199711-القلمون_میں_حزب_اللہ_کا_حملہ_درجنوں_دہشت_گرد_ہلاک
حزب اللہ نے سرحدی علاقے القلمون میں بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • القلمون میں  حزب اللہ کا حملہ، درجنوں دہشت گرد ہلاک
    القلمون میں حزب اللہ کا حملہ، درجنوں دہشت گرد ہلاک

حزب اللہ نے سرحدی علاقے القلمون میں بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

لبنان کی العہد نیوز سائٹ کے مطابق تحریک اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے سنیچر کو ، شام کی سرحد کے قریب القلمون میں دہشت گردوں کے ایک اجتماع پر میزائل داغے اور گولہ باری کی ۔

حزب اللہ کے اس حملے میں بہت سے دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ نےگزشتہ چند مہینوں سے لبنان اور شام کی سرحد پر واقع علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف وسیع آپریشن شروع کررکھا ہے۔