دہشت گردوں کے خلاف شامی عوام کی مزاحمت کی قدردانی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i199721-دہشت_گردوں_کے_خلاف_شامی_عوام_کی_مزاحمت_کی_قدردانی
شام کے وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف اس ملک کے عوام کی مزاحمت کو سراہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۴:۵۸ Asia/Tehran
  • شامی وزیر ا‏عظم وائل الحلقی  کی روسی پارلمینٹ کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات
    شامی وزیر ا‏عظم وائل الحلقی کی روسی پارلمینٹ کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات

شام کے وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف اس ملک کے عوام کی مزاحمت کو سراہا ہے۔

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شامی وزیر ا‏عظم وائل الحلقی نے ہفتے کی رات دمشق میں روسی پارلیمنٹ کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں، دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے شامی عوام کی مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شام کی فوج اور عوام کے عزم و ارادے اور صدر بشار کی حمایت نیز اپنے دوست ملکوں ایران  اور روس، کی حمایت سے، جو دہشت گردی سے مقابلے میں مزاحمت کا محور و مرکز ہیں، پے درپے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے-

وائل الحلقی نے کہا کہ شام، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے دمشق اور ماسکو کے اسٹریٹیجک تعلقات سے استفادہ کرے گا-

روس کے پارلیمانی وفد کے سربراہ سرگئی گاوریلف نے بھی اس ملاقات میں شام کے عوام کی حمایت پر تاکید کی اور کہا کہ ماسکو، شامی عوام اور حکومت کے ساتھ ہے اور وہ عوام میں اتحاد و یکجہتی کی تقویت اور شامی معیشت کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا- یہ روسی وفد جمعے کو شام پہنچا تھا-