اسرائیل کی مداخلت کے خلاف یمنی عوام کے مظاہرے
Nov ۰۲, ۲۰۱۵ ۰۴:۱۱ Asia/Tehran
-
اسرائیل کی مداخلت کے خلاف یمنی عوام کے مظاہرے
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ملک کے داخلی امور میں صیہونی حکومت کی کھلی مداخلت اور سازشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کریں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے اتوار کے روز ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ یمن کے داخلی امور میں صیہونی حکومت کی کھلی مداخلت اور یمن پر جارحیت میں ناجائز صیہونی حکومت کی براہ راست شرکت کے خلاف رواں ہفتے کے دوران وسیع پیمانے پر مظاہرے کیے جائیں گے۔اس بیان میں یمن پر سعودی حملے کے ذریعے یمنی عوام کے اجتماعی قتل عام کو صیہونی حکومت کے مفادات اور پروگراموں کی تکمیل کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ ان احتجاجی مظاہروں میں یمنی عوام بھرپور شرکت کر کے تمام دنیا والوں کے سامنے یمن پر سعودی اور صیہونی جارحیت اور یمن میں اس حکومت کے استعماری منصوبے کی مخالفت کا بھرپور اعلان کریں گے۔
ٹیگس