حزب اللہ کی میزائلی توانائیوں پر صیہونی حکومت کو تشویش
Nov ۱۳, ۲۰۱۵ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے حزب اللہ کی میزائلی توانائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے
ایران کی خبر رساں ایجنسی ایسنا نے ایک صیہونی سائٹ کےحوالے سے لکھا ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کی میزائلی توانائیوں سے متعلق رپورٹ شائع کرکے کہا ہے کہ حزب اللہ کے پاس اس وقت پندرہ ہزار سے زیادہ مختلف قسم کے میزائل ہیں جو صیہونی حکومت کے لئے تشویش کا باعث ہیں - صیہونی حکومت کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حزب اللہ کے پاس بڑی تعداد میں ڈرون طیارے بھی ہیں- صیہونی ذرائع ابلاغ کی طرف سے اس قسم کی خبروں سے صیہونی حلقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے -واضح رہے کہ دوہزار چھے کی تینتیس روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کو حزب اللہ سے ذلت آمیزشکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور نتیجے میں اس نے مجبور ہو کر پسپائی اختیار کی تھی -