Nov ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • بحرین: جمہوریت کے حامیوں کو قید کی سزائیں

بحرین کی شاہی حکومت کی ایک نمائشی عدالت نے آمریت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے والے 22 شہریوں کو قید کی سزا سنائی ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ شاہی حکومت کی نمائشی کریمنل کورٹ نے 18 افراد کو 3 سے 8 سال جبکہ 4 افراد کو 3 سے 5 برس قید کا حکم سنایا ہے۔ ان لوگوں پر دھماکہ خیز مواد رکھنے، حکومت مخالف اجتماعات میں حصہ لینے، بدامنی پھیلانے اور پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بحرین کے انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں نے بارھا کہا ہے کہ ملک کی شاہی حکومت قیدیوں سے جبری اعتراف لینے کے لئے انہیں جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔
دوسری جانب بحرین کی انقلابی تنظیموں اور گروہوں کے مطابق ملک کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار سے زیادہ سیاسی قیدی بند ہیں جن میں سے 150 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بحرین میں مارچ 2011 سے انقلابی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام جمہوریت کے قیام اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ خاندانی آمریت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں-

ٹیگس