Nov ۱۸, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • شام کے صدر بشار اسد- آرکائیو فوٹو
    شام کے صدر بشار اسد- آرکائیو فوٹو

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ اگر فرانس شام کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرے تو وہ اس کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر نے ایک فرانسیسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر فرانسیسی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ نہ ہو تو ہم بھی ایک ایسی حکومت کے لیے اپنا وقت ضائع نہیں کریں گے کہ جو خود اور اس کے ادارے دہشت گردی کی حمایت کریں۔

بشار اسد نے کہا کہ انھوں نے کئی بار دہشت گردی کے خلاف ایک بین الاقوامی اتحاد تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے اسی طرح اس بات پر بھی زور دیا کہ شام کے عوام کی رائے اور ارادے کو جاننے کا واحدہ راستہ انتخابات کا انعقاد ہے نہ کہ وہ چیز کہ جو دوسرے ممالک دباؤ کے ذریعے ڈکٹیٹ کرانا چاہتے ہیں۔

ٹیگس