Nov ۲۹, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • شام میں متعدد تکفیری سرغنے مارے گئے ہیں۔
    شام میں متعدد تکفیری سرغنے مارے گئے ہیں۔

ہفتے کو شام کی فوج کے حملوں میں متعدد تکفیری سرغنے مارے گئے ہیں۔

العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے مختلف محاذوں پر دہشتگردوں پرحملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں ان میزائلی حملوں میں تکفیری سرغنوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس گاڑی میں چھےافراد سوار تھے جو ہلاک ہوگئے۔

العھد کی رپورٹ کے مطابق جس وقت تکفیری دہشتگرد گاڑی سے لاشیں نکال رہے تھے اس وقت شام کی فوج نے دوبارہ حملے کئے جن میں متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ شامی فوج نے یہ حملے دمشق کے مضافات میں خان الشیخ کے علاقے میں کئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ کے حملوں میں احرار الشام نامی تکفیری دہشتگرد گروہ کا ایک اڈا تباہ ہوگیا۔

ادھر شامی فوج نے جیش الاسلام کے ایک دہشتگرد سرغنے راتب خالد المدور کو مشرقی غوطہ میں نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ فری سرین آرمی کا ایک سرغنہ فہد المغربی بھی جو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا ہلاک ہوگیا ہے۔ ادھر جبھۃ النصرۃ کے ایک سرغنے ابو مالک التلی نے قلمون کے علاقے میں آخری پیغام کے نام سے ایک پیغام جاری کرکے داعش سے وابستہ گروہوں سے کہا ہے کہ وہ داعش کو چھوڑ کر توبہ کرلیں۔ اس نے کہا ہے کہ سب کا اتفاق ہے کہ داعش بیرونی ملکوں کا بنایا ہوا ایک گروہ ہے۔

ادھر شام کے مغربی حصے میں جمعیۃ الزھرا نامی علاقے میں فوج کے حملوں میں متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ حلب کے جنوبی علاقوں میں بھی فوج اور دہشتگردوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ٹیگس