غزہ میں فلسطینی کیمپ پر صیہونیوں کا حملہ
-
صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم از کم بیس فلسطینیوں کو گرفتار اور متعدد کو زخمی کر دیا۔
صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں فلسطینی کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ صیہونی فوجی بدھ کی شام کئی فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ساتھ البریج کیمپ کے مشرق میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں میں داخل ہوئے اور اس علاقے کی زمینوں کو خراب کر دیا۔ صیہونی فوجیوں نے البریج کیمپ پر حملہ کر کے فلسطینیوں کے گھروں اور زمینوں کی جانب فائرنگ بھی کی۔
الاقصی ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع کفر الدیک گاؤں میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا۔ درایں اثنا صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم از کم بیس فلسطینیوں کو گرفتار اور متعدد کو زخمی کر دیا۔
فلسطینیوں نے بھی صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے جواب میں الخلیل میں صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی۔ اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔